• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڈلا تو وہ ہے ،جسے ضیا دور میں پالا گیا ، عمران خان

Thats Darling Who Brought Up In Zias Era Imran Khan

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے معاملے پر پی ٹی آئی طاہرالقادری کے ساتھ کھڑی ہے ،ڈکٹیٹر کی گود میں پلنے والے آج ہمیں جمہوریت کا درست دیتے ہیں۔

عمران خان نے لاہور میں پارٹی وفد کے ہمراہ طاہرالقادری سے ملاقات کی ،وفد میں شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، علیم خان و دیگر شامل تھے ۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ لاڈلا تو وہ ہے ،جسے ضیا دور میں پالا گیا ، پھر اس کے لیے آئی جے آئی بنوائی گئی،اس لاڈلے نے بے نظیر کی حکومت گروائی،لاڈلا تو ایک ہی رہا ہے ،جو پاناما میں پھنس گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ اس کی مدد نہیں کررہی ۔

اس موقع پر طاہر القادری نے کہا کہ ن لیگ کے دن ختم ہوگئے ،ایک بھائی پاناما پر گیا ،دوسرا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جائےگا، شہباز شریف حکم دینے والے اور رانا ثنا اس پر عمل کروانے والے تھے۔

انہوں نےیہ بھی کہا کہ احتجاج کرنا ہے یا قانونی جنگ لڑنی ہے، فیصلہ اے پی سی میں ہوگا ،فوج کو کسی مداخلت کی نہ ضرورت ہے نہ ہم اس کا مطالبہ کریں گے ، عوامی احتجاج ہی ان کا خاتمہ کردے گا ۔

طاہر القادری نے کہا کہ سو فیصد یقین ہےکہ ماڈل ٹاؤن کا قتل عام نوازشریف کی مرضی کےبغیر نہیں ہوا ،یہ بات ثابت ہوچکی کہ شہباز شریف نے پولیس کو ہٹانے کا کبھی حکم نہیں دیا تھا،رپورٹ پبلک کروانے میں ساڑھے3 سال لگ گئے ۔

پی اے ٹی سربراہ نے کہا کہ ایک ایس ایچ او تک معطل نہیں کیا ،جان لیں کہ آپ کی معافی نہیں ہوگی ،آپ کو گھر جانا ہوگا ، آپ کے خاندان کے ایک بچے کے لیے بھی اقتدار کی جگہ نہیں ہوگی ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ سیاستدان نہیں ان کے مافیا ہونے میں کوئی شک نہیں ،پاناما کیس میں سپریم کورٹ کہہ چکا ہے کہ سارے ادارے مفلوج ہوچکے ہیں ،نیب انہیں بچارہی ہے ، ایف بی آر ان کے لئے جعلی کاغذ تیار کررہا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب پولیس شریف خاندان کی پولیس ہے ،یہ اس مافیا کو تحفظ دے رہی ہے ،پولیس رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کے آرڈر کےبغیر اتنا قتل عام کرہی نہیں سکتی تھی ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ شریف خاندان کا آخری دور ہے، ان کی سیاسی زندگی کے آخری سانس ہیں،ڈراموں کا وقت ختم ہوگیا ،لکھ کر دیتاہوں نوازشریف کو تحریک چلانے کی کبھی جرات ہی نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ طاہر القادری کی اے پی سیاسی اتحاد نہیں انسانی مسئلہ ہے ،اس میں کون کون بیٹھا ہے کوئی مسئلہ نہیں ۔

تازہ ترین