ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں بھارتیوں کا پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہنا مودی حکومت سے ہضم نہ ہوا۔
پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام پر اتر پردیش میں7 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
یو پی پولیس نے 7 میں سے 4 افراد کو گرفتار بھی کرلیا، تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے اور پاکستان کی حمایت میں اسٹیسٹس لگانے کے الزام لگائے گئے ہیں۔