• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسیٰ کی شکایت پر PTI ایم این اے کی گرفتاری و رہائی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم این اے اکرم چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا۔ 

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شکایت پر اکرم چیمہ کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صبح ڈی چوک پر واک کر رہے تھے کہ انہوں نے ایک گاڑی کے کالے شیشے ہونے پر کار کے مالک کی پولیس کو شکایت کی۔

میں نے غیر قانونی نمبر پلیٹ دیکھ کر پولیس کو صرف گاڑی چیک کرنے کا کہا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شکایت پر گاڑی کے مالک اکرم چیمہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔ 

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر ایم این اے کو رہا کر دیا گیا۔ انکشاف ہوا کہ رکن قومی اسمبلی کے زیر استعمال گاڑی ویگو ڈالا بھی نان کسٹم ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نان کسٹم ہے یا کلیئر ہے چیکنگ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین