• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اور آریان خان کیس نے بھارت کی مردہ انسانیت کو بیدار کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) شاہ رخ خان اور آریان خان کیس نے بھارت کی مردہ انسانیت کو بیدار کردیا ہے۔ شاہ رخ خان کوئی معمولی سپر اسٹار نہیں ہیں، پرتاپ بھانو مہتا نے اپنی شاعری میں لکھا ہے کہ اب ہر اسٹار کو ایک نظریاتی سائے سے مدھم ہونا چاہیئے۔ 

شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان کو اب بڑی تعداد میں ہمدردری کے پیغامات مل رہے ہیں، جس کی وجہ آریان خان پر غیر ضروری مقدمات ہیں۔ لاکھوں بھارتی شہری جن میں ہندئوں کی اکثریت ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ بس اب بہت ہوچکا ، سب کے ہردل عزیز اداکار کی ساکھ کو صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ 

فی الوقت بھارتیوں کی سوچ یہ ہوگئی ہے کہ اس معاملے پر تمام حدود پار کی جاچکی ہیں، جس کا مقصد بھارت میں مسلمانوں کو کمتر دکھانا ہے۔ 

تاہم، شاہ رخ خان اور آریان خان کیس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں انسانیت چاہے کچھ وقت کے لیے خاموش یا دفن ہوگئی ہے.

لیکن یہ مری نہیں ہے کیوں کہ جو آوازیں اٹھ رہی ہیں وہ انسانیت کے لافانی ہونے کا ثبوت ہیں۔

تازہ ترین