میرپورخاص میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی روز سے چینی غائب ہے جبکہ دکانوں پر چینی 140 روپے فی کلو سے اوپر مل رہی ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ڈبل روٹی یکدم 20 روپے مہنگی کردی گئی۔ خوردنی تیل اور گھی کی قیمت بھی ریکارڈ اضافے کے بعد چھیالیس روپے تک بڑھا دی گئیں جبکہ شہر میں چینی کی قیمت مزید 5 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
حیدرآباد میں بھی کھانے پینے کی چیزوں کے دام بڑھ گئے ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔