• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماشاءاللّٰہ ! پاکستان ناقابل شکست ہے، ماورہ حسین

معروف پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل پانچویں کامیابی پر پاکستان کو ناقابلِ شکست قراردے دیا۔

ماورہ حسین نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئےلکھا کہ ’ماشاءاللّٰہ! شاندار اننگز کھیلی۔‘

اداکارہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی پر پاکستان کو ناقابلِ شکست قرار دیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سپر 12 کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو با آسانی 72 رنز سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بن چکی ہے۔

تازہ ترین