• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں کسانوں نے فلم ’ سوریا ونشی‘ کی نمائش روک دی

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم ’سوریاونشی‘ کی نمائش کو کسانوں نے بھارتی پنجاب میں روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکار اکشے کمار کی وفاق کی جانب سے بنائےگئے کسانوں کے لیے نئےقوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سے بالی ووڈ فلم ’سوریاونشی‘ کی بھارتی پنجاب میں نمائش کو روک دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ، ہفتے کے روز ایک قبیلے نے فلم کی نمائش کو روکنے کے لیے ہوشیار پور کے پانچ مقامی سینما گھروں کا رخ کیا۔

مظاہرین نے سینما مالکان پر دباؤ ڈالا کہ وہ علاقے میں فلم کو ریلیز نہ ہونے دیں ۔

کسانوں کی یونین کے کارکنان، جن میں تنظیم کے ضلعی صدر سوارن ڈھوگا بھی شامل تھے، انہوں نے بھی فلم کی نمائش کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر سینما گھروں تک مارچ کیا۔

مظاہرین نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ وہ اس وقت تک پنجاب میں فلم کی نمائش دوبارہ شروع نہیں ہونے دیں گے جب تک ملک میں زراعت کے لیےبنائے گئے نئے قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا۔

واضح رہے کہ نومبر 2020 سے دہلی کی سرحدوں پر سینکڑوں کسان احتجاج کر رہے ہیں۔

تازہ ترین