• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی اجلاس: میڈیا و علماء سمیت دیگر شعبوں کی تعریف


وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں میڈیا کے کردار سمیت ٹیلی کام کمپنیوں، علمائے کرام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے معاون کردار کو سراہا گیا۔

اسلام آباد میں این سی او سی سربراہ اسد عمر، نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر جنرل ظفر اقبال اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

این سی او سی اجلاس میں ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسین مہم کا جائزہ لینے سمیت ویکسین کی دستیابی اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

این سی او سی نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیک اور نرسنگ اسٹاف دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، لوگوں کے کورونا ایس او اپیز پر عمل درآمد سے انفرادی اور اجتماعی حفاظت یقینی بنانے میں مدد ملی۔

تازہ ترین