راولپنڈی ( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیاجہاں آرمی چیف کو ٹینکوں کے ریموٹ ویپن سسٹم اور آرٹلری گن بیرلز پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں مختلف تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی کی استعدادکار اور جاری منصوبوں اورہیوی انڈسڑی ٹیکسلا کی صلاحیت پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو مختلف یونٹس کی ماڈرنائزیشن کے بار ے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افسران اورورکرز جدید دفاعی پیداواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں۔
دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے۔ دفاعی پیداوارمیں خودانحصاری کسی بھی ملک کی پہچان ہوتی ہے۔