• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے شوگر انڈسٹری سے متعلق وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ شوگر انڈسٹری کے تمام مسائل فوری حل کئے جائیں۔ یہ ہمارے ملک کی زراعت پر مبنی قومی صنعت ہے‘ اربوں روپے کا زرمبادلہ بچاتی ہے۔ اس کو درپیش بحران کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔ اس کے تمام جائز مسائل حل کرنا ہماری حکومت کا نصب العین ہے۔ شوگر انڈسٹری کے مسائل ہنگامی بنیاد پر حل کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز پر مشتمل اعلیٰ سطح کمیٹی کی فوری تشکیل کر دی جس کے کنونیئر مشیر خزانہ شوکت ترین مقرر کئے گئے ہیں جبکہ اس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار‘ وفاقی وزیر حماد اظہر‘ وفاقی وزیر قومی فوڈ سکیورٹی و ریسرچ سید فخر امام‘ وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی شامل کئے گئے ہیں۔ شوگر کمیٹی کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم کے حکم پر 9نومبر کی شام وفاقی وزارت خزانہ میں ہوا ۔ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق احمد‘ کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین‘ وفاقی سیکرٹری خزانہ‘ وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار‘ وفاقی سیکرٹری قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ‘ وفاقی سیکرٹری آبی وسائل اور دوسرے متعلقہ چینی عہدیدار بالمشافہ شریک ہوئے۔

تازہ ترین