• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبیعت ناساز ہونے پر ملک اور رضوان ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد رضوان طبیعت کی ناسازی کی خبر سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شعیب ملک اور رضوان کی طبیعت ناساز ہونے سے متعلق خبر کی تصدیق  نے کرکٹ کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اب تک 3 ہزار سے زائد لوگ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔

یہ خبر سن کر مداح اس لیے پریشان ہوگئے ہیں کہ اگر یہ دونوں اہم کھلاڑی شعیب اور ملک دونوں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں سیمی فائنل سے باہر ہوگئے تو پاکستانی ٹیم آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کا مقابلہ کیسے کرسکے گی۔

یہاں کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔




































خیال رہے کہ میڈیا مینیجر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک فلُو کا شکار ہوگئے ہیں۔

جبکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ فلو کا شکار ہونے والے شعیب ملک اور محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین