لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مین رن وے کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہوسکی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق ساڑھے 5 ارب روپے سے تعمیر ہونے والے مرکزی رن وے کی تکمیل میں تاخیر ہورہی ہے۔
ذرائع سی اے اے کے مطابق لاہور میں شدید دھند میں پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔
ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مین رن وے کی تعمیر بروقت مکمل نہیں ہوسکی ہے، رن وے اب دسمبر کے بجائے فروری یا مارچ میں مکمل ہوگا۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے دھند میں بھی جہاز سیکنڈ رن وے ہی استعمال کریں گے، اس رن وے پر دھند میں اترنے والا سسٹم نصب نہیں۔
سی اے اے حکام کے مطابق کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے باعث مرکزی رن کی تعمیر میں تاخیر ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق پوری کوشش ہے کہ مرکزی رن وے کی تعمیر جلد مکمل کرلی جائے۔