• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ چینلز کو زیادہ، بعض کو نہ ہونے کے برابر اشتہارات ملے،فرخ حبیب

اسلام آباد (بلال عباسی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ماضی میں کچھ چینلز کو ضرورت سے زیادہ اشتہارات ملے تو بعض کو نہ ہونے کے برابر ملے ہیں۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کس حیثیت میں اشتہارات جاری کرنے یا نہ کرنے کی بات کرسکتی ہیں؟۔ پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں ن لیگ کے دور حکومت میں میڈیا چینلز کو دیئے گئے اشتہارات کا معاملہ زیر غور آیا۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر صحافی ضیاء الدین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ماضی میں کچھ خاص میڈیا گروپس کو نوازا گیا۔ آجکل ایک آڈیو بھی منظر عام پر آچکی۔ ایک پارٹی کی نائب صدر نے آڈیو لیک کو درست مانا۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کس حیثیت میں اشتہارات جاری کرنے یا نہ کرنے کی بات کرسکتی ہیں؟ وزیر مملکت نے کہا کہ کچھ چینلز کو ضرورت سے زیادہ اشتہارات ملے تو کسی کو نہ ہونے کے برابر ملے۔انہوں نے کہا کہ چینلز کی ریٹنگ کے حساب سے اشتہارات دیے جاتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو سال ۲۰۱۳-۲۰۱۷ تک اشتہارات کیلئے جاری کئے گئے فنڈز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ۲۰۱۳-۲۰۱۷ تک اشتہارات کیلئے جاری کئے گئے فنڈز کی تفصیلات پیش کی گئی۔

تازہ ترین