• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق سے تنازع، سندھ حکومت کی گریڈ 20 کے 11 افسروں کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے روٹیشن پالیسی کے تحت ٹرانسفر کئے جانے والے گریڈ 20کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا چارج نہ چھوڑیں.

سندھ حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گریڈ 20کے افسروں سید حسن نقوی ، زاہد علی عباسی، کاظم حسین جتوئی ، خالد حیدر شاہ، عبداللہ شیخ، محمد نعمان صدیقی، ثاقب اسماعیل میمن، جاوید اکبر ریاض ، نعیم احمد شیخ ،مقصود احمد، اور عمر شاہد جاوید کو ہدایت کی گئی ہےکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت ہے کہ آپ نئی ہدایت تک اپنا چارج نہیں چھوڑیں ،سیکشن آفیسر غلام عباس ملک کی جانب سے یہ نوٹی فیکشن 29 نومبر کو جاری کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ وفاق اور صوبے میں افسران کے تبادلوںکا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے یہ ہدایت نامہ اسی تنازعے کا شاخسانہ ہے ،کیونکہ وفاقی حکومت ان افسران کو فوراً چارج چھوڑ کر نئی پوسٹنگ جائن کرنے کی ہدایت کر چکی ہے۔

تازہ ترین