• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ایوب اور جنرل ضیاء کے دور میں کرپشن کو فروغ ملا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کورونا سے متعلق اخراجات میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، معاملہ کی تحقیقات کیسے ہونی چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ کورونا امدادی پیکیج میں بے ضابطگیوں کی مزید تحقیقات ہونی چاہئے

آمریت کے ادوار میں کرپشن کو فروغ ملا، حسن نثار نے کہا کہ کورونا امدادی پیکیج میں بے ضابطگیوں پر ایسی نتیجہ خیز تحقیقات ہونی چاہئیں جس میں کوئی بدبخت بچ کر نہ جاسکے، لیکن یہ ایک ایسا ٹارگٹ ہے جو اس آدمخور عوام دشمن نظام میں ممکن نہیں ہے۔

سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ کورونا امدادی پیکیج میں بے ضابطگیوں کی مزید تحقیقات ہونی چاہئے، ہم بہت جلدی آڈٹ کی غلطیوں کو کرپشن کہہ دیتے ہیں بعد میں پتا چلتا ہے کوئی چھوٹی سی بات تھی جس کا بتنگڑ بنادیا گیا

ایسا لگ رہا ہے کہ 300ارب روپے کہیں غائب ہوگیا لیکن ایسا نہیں ہے وہ پیسہ بھی کہیں لگایا گیا ہوگا۔سلیم صافی نے کہا کہ کورونا امدادی پیکیج کا کوئی دفاعی یا اسٹریٹجک پہلو نہیں تھا کہ اسے چھپایا جاتا، آئی ایم ایف کی ایک قسط کے جواب میں کیوں یہ رپورٹ جاری کی گئی ۔

تازہ ترین