• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنزانیہ: کچھوے کا زہریلا گوشت کھانے سے 7 افراد ہلاک

افریقی ملک تنزانیہ میں کچھوے کا زہریلا گوشت کھانے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔

تنزانیہ کے جزیرے پیمبا میں کچھوے کا زہریلا گوشت کھانے والے 38 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، دوران علاج پہلے تین سالہ بچہ ہلاک ہوا بعد ازاں مزید 2 افراد انتقال کرگئے جبکہ اگلی صبح 4 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

کچھوے کا گوشت کھانے والے 38 افراد میں سے ابھی بھی 3 لوگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تنزانیہ کے جزائر اور ساحلی علاقوں میں کچھوے کے گوشت کو پسند کیا جاتا ہے لیکن اب حکام نے کچھوے کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تازہ ترین