• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں معمر شخص کے گھر سے 100مردہ بلیاں برآمد

جنوبی فرانس میں ایک ریٹائرڈ شخص کے گھر سے تقریباً 100 بلیاں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ 

جانوروں کے تحفظ کی مقامی ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کے رضا کاروں کو نیس شہر کے 81 سالہ معمر شخص نے آگاہ کیا کہ جب وہ اتوار کو فرنچ ریوریا میں واقع اسپتال سے اپنے گھر آیا تو اسے یہ مردہ بلیاں گھر میں ملیں۔ 

ایک مقامی اخبار کے مطابق زیادہ تر بلیاں پلاسٹک یا لکڑی کے بند ڈبوں میں تھیں۔ مزید برآں گھر میں جہاں سے مردہ بلیاں ملیں وہیں گلہریوں اور چوہوں کی باقیات اور ایک کتے کا جبڑا بھی پاگیا ہے۔

گھر سے 20 سے زائد انتہائی بھوکی اور کم خوراکی کا شکار بلیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا اور انھیں جانوروں کی نگہداشت کرنے والوں یا انھیں محفوظ انداز میں رکھنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا۔

گھر کے کمرے کے ایک صوفے پر سے ایک بلی کی مسخ شدہ باقیات بھی ملی جسے دوسری بلیوں نے کھانے کی کوشش کی تھی۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ جانوروں کے تحفظ کرنے والا ادارہ اس شخص کے خلاف مجرمانہ الزام پر مبنی کیس فائل کریگا، کہ اس نے جانوروں سے بدسلوکی کی اور غفلت برتی۔

تازہ ترین