• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار امانت علی کے والداستاد نزاکت علی انتقال کرگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار امانت علی کے والد اور گلوکار استاد نزاکت علی انتقال کرگئے، جن کی تدفین ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں کی گئی۔استاد نزاکت علی کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پر امانت علی کے اکاؤنٹ سے دی گئی جب کہ ان کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کی امام بارگاہ قصرِ سکینہ میں ادا کی گئی۔گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ میرے مرحوم والد کا قل شریف 6 دسمبر کی دوپہر 2 بجے فیصل آباد کے علاقے طارق آباد، محمود آباد میں ہوگا۔استاد نزاکت علی خان نے نصف صدی سے زیادہ اپنے بھائی سلامت علی کے ساتھ موسیقی کیلئے خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کئی مشہور گیت بھی گائے جن میں”درد رکتا نہیں ایک پل بھی” سمیت بہت سے گانےشامل ہیں۔میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے نزاکت علی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دل لگی سے مزید