• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات

سیالکوٹ واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا/ فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
سیالکوٹ واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا/ فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی ملک بھر میں مذمت کی گئی ہے، سانحے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اطلاعات نے سری لنکن ہائی کمشنر سے سیالکوٹ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے سانحہ سیالکوٹ کے بعد حکومت کی جانب سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں، سیالکوٹ واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ27 مرکزی ملزمان سمیت حراست میں موجود افراد کی تعداد 132ہوگئی، موبائل ڈیٹا اور ویڈیوز کی مدد سے دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید