• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں دنیا کے سب سے بڑے پلاسٹک پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ

ابوظبی(جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات میں قائم بروج پولی اولیفن پلاسٹک پلانٹ کی جانب سے پلانٹ میں توسیع کیلئے ساڑھے 3ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے بعدامارات میں قائم یہ پولی الیفن پلاسٹک تیار کرنے کا دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پلانٹ بن جائے گا۔بروج کمپنی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اٹلی کی تیل و گیس کی مائر ٹیکنومونٹ کمپنی کو اس توسیعی منصوبے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ پلانٹ کے نئے کمپلیکس کی تعمیر اور توسیع رویس کے علاقے میں کی جائے گا۔

تازہ ترین