• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، علی زیدی

وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی نہیں گڈ گورننس ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ مہنگائی کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے۔

واضح رہے کہ علی حیدر زیدی لندن میں IMO اسمبلی کے 32 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جو کہ 6 سے 15 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین