• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ویسٹ انڈیز میچ، کراچی کے خالی گراؤنڈ پر میمز کی بھرمار

رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والے پاک بمقابلہ ویسٹ انڈیز میچ کے درمیان میدان بالکل خالی نظر آیا جبکہ میمرز نے انٹرنیٹ صارفین کو ہنسانے کا یہ موقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا۔

اس ہفتے کے آغاز میں پاک ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے با آسانی 63 رنز سے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان اور میزبان ٹیم تو خوب ایکشن میں نظر آئی مگر شائقین کا نام و نشان نہ تھا۔

میچ میں شائقین کا دلچسپی نہ لینا اور کراچی نیشنل اسٹیڈیم کا خالی نظر آنا میمرز کو ایک آنکھ نہ بھایا اور اُنہوں نے اس صورتحال پر بھی ہزاروں میمز بنا ڈالیں۔

ٹوئٹر پر وائرل ہوتی اِن میمز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا کے چار ایسی جگہوں کو شیئر کیا گیا ہے جہاں مشکل ہی سے کوئی انسان میسر آتا ہے، ان میں صحرا، برفانی صحرا، سمندر سمیت کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم شامل بھی ہے۔

دوسری جانب میچز کے دوران پاکستان کے دو شہروں کے شائقین میں موازنہ کرتے ہوئے فیصل آباد اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بھی تصویریں شیئر کی گئی جن میں ڈومیسٹک میچ کے دوران فیصل آباد کا اسٹیڈیم فُل اور کراچی میں نیشل میچ کے دوران کراچی کا اسٹیڈیم خالی تھا۔

ایک اور میم میں لکھا گیا تھا کہ اگر کراچی والوں کو میچ کے دوران اسٹیڈیم بھرنے کا کہا جائے تو وہ آگے سے جواب دیں گے کہ ’ابا نہیں مانیں گے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ میں شامل 3 کھلاڑیوں سمیت مزید 5 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے، دونوں بورڈز کے درمیان ٹور جاری رکھنے کے حوالے سے آج اہم میٹنگ ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق 3 کھلاڑی اور 2 سپورٹ ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مہمان ٹیم کے اسکواڈ میں سے 6 افراد اب تک کورونا کی وجہ سے ٹور سے باہر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین