• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری حکومت کا بنیادی کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، علامہ ساجد علی نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کا بنیادی کام عوام کو ریلیف فراہم کرناہے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنا نہیں چھ سے سات ماہ کے دوران ایک اور بجٹ آنا باعث پریشانی ہے،نمک، کتابوں سمیت زرعی بیج بھی مہنگے کرنے سے سطح غربت میں مزید اضافہ ہوگا معاشی تحفظ کیلئے عالمی مالیاتی اداروں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود انحصاری کی پالیسی اپنائی جائے وفاقی حکومت کی طرف سے منی بجٹ پیش کئے جانے پر رد عمل میں علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی ایماء پر عوام کی مشکلا ت میں اضافہ کرنے کی بجائے جمہوری حکومت کا کام عوامی مفاد کو مد نظر رکھنا اور ریلیف دینا ہوتاہے مگر انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ہر دورحکومت میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے اسے عالمی مالیاتی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھایاگیا حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کے سبب ملک میں مڈل کلاس تقریباً ختم ہوچکی ہے جس نے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کام انجام دینا ہوتاہے اور اسی باعث امیر و غریب کے درمیان فرق مزید واضح ہونے کے ساتھ ساتھ سطح غربت میں مزید اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہاکہ ہم نے سالانہ بجٹ پر کہا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ایسی ہیں کہ شائد کچھ عرصہ بعد پھر منی بجٹ کے ذریعے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا جائیگا اور ایسا ہی کیاگیا پہلے جواز تراشا جاتا تھا کہ مہنگائی بیرونی اشیاء کی درآمد سے ہوتی ہے مگر منی بجٹ میں گوشت، نمک، بچوں کے دودھ، کتابوں اور سلائی مشینوں سمیت کپاس و دیگر اجناس پر ٹیکس لگایا جارہاہے جنہیں درآمد نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں برآمد کیا جاتاہے قائد ملت جعفریہ نے واضح کیاکہ کبھی بھی عالمی مالیاتی اداروں کے اشاروں پر چل کر ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوگی بلکہ اس سے ایک طرف ملک مزید عالمی مالیاتی اداروں کی دلدل میں دھنسے گا تو دوسری جانب عوام کا جینا محال ہوجائیگا ۔

سندھ بھر سے سے مزید