ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کا منصوبہ شروع نہ کیا جا سکا ، روایتی طریقوں سے کچرا تلف کرنے سے ماحول پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ ہسپتالوں سے طبی فضلہ تلف کرنے کے معاہدے پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔ ڈمپنگ پوائنٹس اور اطراف میں تعفن سے سانس لین محال ہوگیا۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید اذیت سے دوچار ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو حقیقی معنوں میں جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن کچرا سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگا کر ماحول کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔