• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو میں سیفٹی کلچر، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے، افشاں سعید

ملتان (سٹاف رپورٹر)کنسلٹنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک افشاں سعید نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی میپکو میں سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاجائے اور لائنوں کو ارتھنگ کئے بغیر تنصیبات پر کام نہ کیاجائے،فیلڈ افسران سیفٹی کلچر کو ”حفاظت ایک قدم آگے“ کے سلوگن کے تحت عام کریں اور حادثات کا خاتمہ کرنے کے لئے اپناکردار اداکریں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ریجنل ٹریننگ سنٹر میپکو میں ملتان سرکل کے زیر تربیت لائن سٹاف کی ”سیفٹی ورکشاپ“کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ڈائریکٹرٹریننگ و امتحانات میپکو سہیل عباس اورایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ایکسین سیفٹی میپکو ملتان سرکل تاج محمود قمر بھی موجودتھے ۔
ملتان سے مزید