ملتان (سٹاف رپورٹر)سی ای او میپکونے زیر التواء نئے کنکشنوں کی درخواستوں پر میٹرز نصب کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ 31مارچ2025ء تک ڈیمانڈنوٹسز اداکرنے والے گھریلو اور کمرشل درخواست گزاروں کو نئے کنکشنز کی فراہمی کے لئے 44ہزار 37سنگل فیز میٹرز اور 4لاکھ40ہزار370 میٹرپی وی سی تار فراہم کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال وینس کی جانب سے جاری ہونے والی ایلوکیشن کے مطابق 42983 گھریلو(ڈومیسٹک) اور 1054تجارتی (کمرشل ) نئے کنکشنز فراہم کئے جائیں گے۔