• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ کی جانب سے ملتان میں 23اپریل کو عید ملن عشائیہ تقریب منعقد ہوگی

ملتان (سٹاف رپورٹر )روٹری انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ کی جانب سے لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ 19اپریل کو فیصل آباد میں جبکہ ملتان میں 23اپریل کو عید ملن عشائیہ تقریب منعقد ہو گی یہ بات روٹری انٹر نیشنل ساؤتھ ریجن پاکستان کے کوارڈینیٹرسلیم ناصر نے روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن کے صدر مرزا شاہد حسین کی زیر صدارت کلب اجلاس میں بتائی اجلاس میں کلب کے سروس پراجیکٹ پر بات چیت کی گئی اور کلب کے جاری منصوبو ں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں چوہدری الطاف شاہد،پروفیسر اعظم حسین،ملک محمد امجد،چوہدری شہباز چٹھہ،وقاص حفیظ،کاشف خلیل،ڈاکٹر ایم اے بلال،پروفیسر سعید احمد،فرح رحمان،حنا بابر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرزا شاہد حسین نے کہا کہ روٹری دنیا میں مثبت سماجی تبدیلی کی تحریک ہے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد اپنی سماجی فلاحی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ملتان میں 23اپریل کو ملتان،رحیم یار خان،خانیوال کے کلبز پر مشتمل ایک عید ملن عشائیہ تقریب منعقد ہو گی ۔
ملتان سے مزید