ملتان (سٹاف رپورٹر)جلال پور پیر والہ کے نواحی گاؤں کوٹلہ چاکر میںعید کے روز قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے، غلام نازک خان بلوچ جلال پور کے نواحی گاؤں کوٹلہ چاکر کا رہائشی تھا ،عید الفطر کے موقع پر عیدنماز کی ادائیگی کے بعد غلا م نازک اپنے گھر واپس آرہاتھا کہ اچانک تین لوگ جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے سامنے آگئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے غلام نازک نشتر ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا ،مرحوم کی نماز جنازہ بروز بدھ کوٹلہ چاکر کے سکول میں ادا کی گئی جنازہ گاہ میں ہر آنکھ اشک بار تھی ، پولیس نے ایک ملز م کو گرفتار کر لیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مصروف عمل ہے اہلخانہ نےآئی جی پنجاب ، آرپی او ملتان اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دلوائی جائے۔