• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین ملازمین اور انکے بچوں کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم مفت فراہم کر رہی ہے، خورشید احمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین سی بی اے کہ زیر اہتمام میپکو کے ملازمین اور انکے بچوں کو کمپیوٹر کی مفت تعلیم اور اسناد کی تقسیم بارے ایک تقریب منعقد ہوئی، بختیار لیبر ہال شاہ رکن عالم کالونی میں طلبہ و طالبات میں تقسیم اسناد کے لیے منعقدہ تقریب میں لاہور سے خصوصی طور پر آئے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے خصوصی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد نے کہا پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے،جو پورے پاکستان میں واپڈا اور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے ملازمین اور انکے بچوں کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم مفت فراہم کر رہی ہے۔
ملتان سے مزید