ملتان(سٹاف رپورٹر)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی کی یکجہتی فلسطین کال پر ملک بھر کے شہروں کی طرح ملتان کے طلبہ نے بھی ناظم ملتان حبیب رزاق کی قیادت میں کے ایف سی ہائی کورٹ برانچ کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس میں عبدالرحمن گجر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان ڈویژن نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر حبیب رزاق کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری جارحیت کو فی الفور رکنا چاہیے۔ حکومت فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں موجود ان تمام برانڈز پر پابندی لگائی جائے جو بلواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل اور امریکہ کو سپورٹ کرتے ہیں اس موقع پر طلبہ نے نعرے بازی کی،مظاہرے میں بلال کھیتران ناظم جامعہ زکریا، حارث لاشاری معتمد جامعہ زکریا بھی موجود تھے-