• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا مینگو انکلیو کے قیام کیلئے مجوزہ سائٹ کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر کریم خان نے "مینگو انکلیو" کے قیام کیلئے مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نادرہ آباد فلائی اوور کے قریب ویران رقبے پر آموں کے درخت لگائے جائیں گے. پی ایچ اے اور انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ کے تعاون سے آموں کی مکمل اجناس کاشت کی جائیں گی۔ مینگو انکلیو کو چار دیواری اور آہنی جنگلے سے محفوظ بنا کر پکنک پوائنٹ میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ آم سے بنی اشیاء کی فراہمی کے لیے خصوصی ہٹس تعمیر کی جائیں گی۔ شہریوں کو بہتر ماحول دینے کے لیے پختہ بینچز کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ آم شہرِ اولیاء کی پہچان، مینگو انکلیو خوشگوار اضافہ ثابت ہوگا -
ملتان سے مزید