• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی پر دلہے کو دوست کا منفرد تحفہ، دیکھنے والے حیران


شادی پر دلہے کے دوست نے اپنی محبت کا اظہار اس انداز سے کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

جہلم میں مہندی کی تقریب میں دلہے کے دوست نے اُس کے ہاتھ پر 100 فٹ لمبا گانا باندھ دیا۔

مقامی شادی ہال میں دلہے کے اتنے لمبے گانے کو 20 سے زائد افراد نے اٹھا رکھا تھا۔

دلہا اتنے طویل اور تقریباً 1من وزنی گانے کے ساتھ اسٹیج پر پہنچا تو لوگ حیران رہ گئے۔

اس حوالے سے دلہے کے دوست کا کہنا ہے کہ گانے کا وزن ایک من سے زائد ہے، 2 ماہ کی محنت سے اسے تیار کیا۔

انہوں نے دوست کی شادی کےلیے تیار کیے گئے اس گانے میں خشک میوہ جات کا استعمال کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید