کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کو ٹیلیفون کیا۔بلال یاسین کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں بلاول نے خیریت دریافت کی اور حملے کی مذمت بھی کی۔ان کا کہنا تھاکہ اسپتال میں اسلم گل نے بھی عیادت کی۔بلال یاسین کے مطابق بیگم نصرت شہباز اور سلمان شہباز نے بھی فون پر خیریت دریافت کی۔