• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری سپیشلائز ڈ ہیلتھ کے قصور میں ہسپتالوں کے دورے،اقلیتی برادری کیلئے ویکسی نیشن کیمپ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) قومی صحت کارڈ کے اجراء کے بعد سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چوتھے روز بھی سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نجی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا دورہ کیا۔ سیکرٹری صحت نے بھٹی ہسپتال کے میل وارڈ میں داخل مریضوں سے فرداً فرداً طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ مزید برآں محکمہ صحت نے اقلیتی برادری کو ویکسینیٹ کرنے کے لیے شری کرشنا مندرراوی روڈ اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب اندرون لاہور میں ویکسی نیشن کیمپس لگادیئے ہیں۔
لاہور سے مزید