ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے پیش نظر تمام مشینری فیلڈ میں بھیجی جائے۔ نکاسی آب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تمام اہم شاہرائوں اورنشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کو کلیئر کروایا جائے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا کو مشینری فنکشنل ،ڈسپوزل پر جنریٹر کا انتظام کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضلعی افسران کو نکاسی آب کے عمل کی مانیٹرننگ کا ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے کہا کہ از خود بھی شہر کا دورہ کر کے حالات مانیٹر کروں گا۔شہری بارشوں کے موسم میں تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں۔