ملتان ( سٹاف رپورٹر ) خودکشی کی کوشش کرنے والی 19سالہ لڑکی تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق وحدت کالونی کےرہائشی مرید حسین نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بیٹی کشمالہ کااے سی چلانے کے معاملہ پر گھر میں جھگڑا ہوا جس نے ذہنی دبائومیں آکر گندم والی گولیاں کھالیں جسے حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال لایا گیا جس کا علاج جاری ہے،واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔