ملتان ( سٹاف رپورٹر ) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے واقعات کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی، تفصیل کے مطابق خان ویلیج کے رہائشی عدنان نے گلگشت پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر سے نامعلوم چور چار لاکھ روپے اور اڑھائی تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئے، قطب پور پولیس کو محمد پور گھوٹہ سے نوید نے بتایا کہ الیکٹریشن کی دکان سے سامان وغیرہ چوری ہوگیا، ناگ شاہ سے عرفان کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے اڑے، سوئی گیس روڈسے عبدالکریم کی ورکشاپ سے موٹرسائیکل سمیت دیگر سامان چوری ہو گیا، تھانہ شاہ شمس پولیس کو مختیار نے اطلاع دی کہ دو نامعلوم ملزمان اس سے 21ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہبی زیڈ پولیس کو عمر حیات نے بتایا کہ دو ملزمان اس سے 40ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے جبکہ کریم ٹاون سے توقیر احمد کے مطابق نامعلوم چور موٹرسائیکل نمبری MHA/8209چوری کرکے فرار ہوگئے، واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا۔