• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا ظفرحیات آڈیٹوریم کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر احمر حسین کے ہمراہ حیات ظفر آڈیٹوریم کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد یونیورسٹی کی ادارہ جاتی سہولیات کا جائزہ لینے اور تعلیمی سرگرمیوں سمیت سرکاری و انتظامی امور کے لیے موزوں ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا،اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کی بنیادی سہولیات کی بہتری اور انہیں موثر انداز میں برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا،ترجمان کے مطابقنشتر میڈیکل یونیورسٹی طبی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے، صحت کے شعبے میں عمدگی کے فروغ اور ادارے کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ملتان سے مزید