ملتان(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی (این ایم یو) پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے منعقدہ آن لائن اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ٹیسٹ کے موثر انتظامات، بہتر منصوبہ بندی اور انتظامی معاملات کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لیے باہمی رابطہ کاری اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اجلاس کا مقصد انٹری ٹیسٹ کے عمل کو منظم اور مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔