• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون سے زیادتی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم محمد یعقوب نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے رواںسال شہری کی درخواست پر مقدمہ نمبر 740/26 درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے خاتون سے زیادتی کی ہے جس پرملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید