ملتان (سٹاف رپورٹر) مظفر آباد کے علاقہ مل پھاٹک سعید کالونی کے رہائشی محمد ارشد انجم نے محمد جاوید اور سکندر خان کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا ہے کہ میری یا میرے اہل خانہ کی مظفراباد سے تعلق رکھنے والے جب جمشید ڈوگر سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود جمشید ڈوگر اور اس کے ساتھیوں نے میرے جواں سال بیٹے محمد ذیشان اور مجھ پر فائرنگ کی اور میرے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا،مذکورہ ملزمان کے خلاف اہلعلاقہ نے 15 پر کال کی اور بمشکل تھانہ مظفرآباد میں مقدمہ درج کرایا گیا جس پر مذکورہ ملزمان مجھے اور میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اگر مجھے یا میرے اہل خانہ کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار جمشید ڈوگر اور اس کے ساتھی ہوں گے، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان سے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے اور جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔