ملتان (سٹاف رپورٹر) سیف سٹی ملتان میں قائم ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کو گھر بیٹھےپولیس معاونت فراہم کرنے کا موثر ذریعہ بن گیا ہے، دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 31 ہزار 181 سے زائد کیسز میں خواتین نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے مدد حاصل کی جن میں سے 27 ہزار 526 کیسز حل کیے گئے جب کہ 3 ہزار 390 کیسز میں ایف آئی آر درج کی گئیں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے ذریعے خواتین کو ہراسگی، گھریلو تشدد اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر پولیس معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔