ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سی پی او ملتان کی آفس میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ سی پی او ملتان اختر فاروق نے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کو یقین دھانی کرائی کے تمام مسائل میرٹ کی ببیاد پر حل کیئے جائے گے ۔شہریوں کے مسائل متعلقہ افسران کو فوری حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا ۔کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے اپنے مسائل توجہ سے سننے اور حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔