• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کاسرکاری محکموں کو نئے ٹیلنٹ کی رجسٹریشن شروع کرنیکا ٹاسک

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے بارے ضلعی انتظامیہ ملتان نے سرکاری محکموں کو نئے ٹیلنٹ کی رجسٹریشن شروع کرنے کا ٹاسک دیدیا، اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز محسن نثار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کے انتظامات، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرائلز کے انعقاد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان ضلعی حکام نے شرکت کی جب کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے بریفنگدی، اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام متعلقہ سرکاری محکمے نوجوان کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کے لیے اقدامات کریں،کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 5 نومبر تک مکمل کرکے ٹرائلز شروع کیے جائیں گے تاکہ مختلف کھیلوں میں نمایاں صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکے۔
ملتان سے مزید