ملتان ( سٹاف رپورٹر ) نئے تعینات ہونے والے سی پی او ملتان اختر فاروق نے پولیس لائنز میں تمام برانچز کے انچارج کے ساتھ میٹنگ کی ، میٹنگ کے دوران تمام برانچز کے انچارجز نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی، ذمہ داریوں اور امورِ کار کے حوالے سے سی پی او ملتان کو آگاہ کیا، سی پی او ملتان اختر فاروق نے تمام برانچز کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض پیشہ ورانہ ذمہ داری، محنت اور دیانت داری کے ساتھ سرانجام دیں۔