• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر وکلاء برادری کا عدالتی بائیکاٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ میں جونیئر جج عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر پاکستان بار کونسل کی اپیل اور سندھ بار کونسل کے اعلامیے پر کراچی بار،سندھ ہائیکورٹ بار، ملیر بار سمیت ماتحت عدالتوں میں وکلا برادری کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا۔ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ جیلوں سے بھی قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالتی امور ٹھپ ہونے کے باعث اہم مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید