کراچی ( اسٹاف رپورٹر )محفل مرتضیٰ،پی ای سی ایچ ایس کشمیر روڈ میں 34واں سالانہ جشن عید میلاد النبیﷺ کا پہلا جلسہ منعقد ہوا جس کی میزبانی شاہد رضا بادامی نے کی، مقررین نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ نے انسانیت کو جینے کا سلیقہ سکھایا یا ،آپ ﷺ کی محبت ایمان کا حصہ ہے، سیرت طیبہؐ اور قرآن و اہلبیت کی روشنی میں زندگی گزاری جائے،دین کو سمجھ کر یکجہتی ،برداشت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار علامہ انور علی نجفی ،مولانا اصغر درس ، شاہد شیر علی ،شیخ مصطفیٰ شفقت حسین، مفتی عبدالباسط درانی ،ڈاکٹر علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی نے مذاکرہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، قاری وحید ظفر قاسمی، حسین مصطفیٰ نعیم حذیفہ نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی ، تقریب میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔