• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبی ﷺ عقیدت و مذہبی جذبے کیساتھ آج منایا جائیگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جشنِ عید میلاد النبی ﷺ ملک بھر کی طرح کراچی میں آج بدھ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ، شہر بھر کی مساجد، گلیوں اور چوراہوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں، گنبد خضرا کے پینافلیکس اور نعلین مبارک کے نقشوں سے سجایا گیا ہے، جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں مرکزی جلوس بدھ 12 ربیع الاول کو 3 بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا اور براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا، عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی ﷺ ٹھیک 5 بجے شام نشتر پارک میں علامہ شاہ عبد الحق قادری کی صدارت میں منعقد ہوگا، جلسے سے جید علمائے کرام خطاب اور قراردادیں پیش کریں گے، نماز عصر اور مغرب نشتر پارک میں ادا کی جائے گی، دریں اثنا علامہ شاہ عبد الحق قادری نے پاکستان چوک پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ولادت کا جشن منانا ایمان کی دلیل ہے، فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلاد النبی ؐکے جلوس اور محافل میں شرکت کر کے عقیدت کا اظہار کریں، انہوں نے بتایا کہ جلوس و جلسے کی سیکیورٹی کے انتظامات جماعت اہلسنت کے ایک ہزار رضاکار اور اسکاؤٹس انجام دیں گے، شرکاء مکمل تعاون کریں،انہوں نے کہا کہ میلاد کے تمام جلوس روایتی روٹ کے مطابق نکلیں گے،علاوہ ازیں منگل کی شب عید میلاد النبی ؐکے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں، مرکزی جلوس کے راستوں پر ایم اے جناح روڈ اور شہر کے مرکزی مقامات پر استقبالیہ ومیڈیکل کیمپس اورسبیلیں قائم کی گئی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید