• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، آرام باغ میں ثقافتی ورثہ قرار عمارت سیل کرنے سے متعلق درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے آرام باغ میں ثقافتی ورثہ قرار دی گئی عمارت کو سیل کرنے سے متعلق درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، عمارت کو خالی کروانے کے خلاف مکینوں کی درخواست کی سماعت پر وکیل نے کہا کہ مکینوں کے پاس رہائش کا کوئی متبادل انتظام نہیں ہے ، حکومت اگر عمارت خالی کروانا چاہتی ہے تو معاوضہ دیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایس بی سی اے اگر عمارت خالی کروا رہی ہے تو معاوضہ دے، ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ خستہ حال عمارت میں رہائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایس بی سی اے کے پاس معاوضے کی ادائیگی کا کوئی انتظام نہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عمارت خطرناک قرار دی جاچکی ہے خالی تو کرنا پڑے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید