• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے سائنسدانوں نے 96؍ فیصد درستی کے ساتھ انسانی دماغ پڑھنے والا روبوٹ تیار کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں سائنس دانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر انسان کے دماغ میں لہروں اور جسم کی بافتوں کی سرگرمیوں کی نگرانی اور مشاہدہ کرکے یہ بتا سکتا ہے کہ انسان کے ذہن میں کیا چل رہا ہے۔

یہ چھوٹا ویئر ایبل روبوٹ بنانے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ 96؍ فیصد درستگی کے ساتھ انسان کے ذہن کو پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 چین میں انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ انوویشن ٹیکنالوجی سینٹر تھری گورجز یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کا فیکٹری کے ملازمین پر تجربہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید